وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق بتا دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 27 مارچ کے ڈی چوک جلسے کے لیے سات انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ہفتہ 19 مارچ سے پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار عوام کو متحرک کرنے کے لیے سرگرم ہوجائیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو صرف اقتدار کو نہیں، قوم کی خود داری کو بھی دیکھتا ہے، جلد تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد کی اقوام متحدہ میں منظوری پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کے بعد سے ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔
Comments are closed.