منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرا دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دے دیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔

اس کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.