پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اسد عمر میں جرات نہیں کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کا سامنا کرسکیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی تقریر پر ردعمل میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ اسد عمر کے حلقہ کے ووٹر انہیں لالٹین لےکر ڈھونڈرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے حلقہ میں بارش اور سیلاب سے انسان مرتے رہے مگر وہ غائب رہے، ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کا سامنا کریں۔
پلوشہ خان نے مزید کہا کہ اسد عمر پیپلز پارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں، گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی سرفہرست ہیں۔
Comments are closed.