پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

اسد عمر بھی وقت پر انتخابات کے حامی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر بھی وقت پر انتخابات کے حامی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دینا چاہیے کیونکہ جانتا تھا 13 جماعتی اتحاد کیلئے حکومت چلانا آسان نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے گی تو عام انتخابات مزید آگے جاسکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسد عمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.