پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے ارکان اگلے ہفتے گرفتاریاں پیش کریں گے۔
علی نواز اعوان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسد عمر، علی اعوان، راجہ خرم نواز سمیت سیکڑوں ارکان گرفتاریاں دیں گے۔
Comments are closed.