وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے اور راجن پور کی جیل سے اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔
صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دیں تھی، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نظر بند تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
راجن پور میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نظر بند تحریک انصاف کے اسد عمر سمیت 83 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔
رہائی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کا وقت آگیا ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں۔
جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے اسد عمر سمیت 83 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے نظر بند تمام کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
لاہور سے اسد عمر سمیت 25 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا، سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا جس میں ایک کارکن کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں نظر بند تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم نامہ موصول ہونے کے بعد رات 12 بجے رہا کیا گیا۔
جیل کے گیٹ پر سینیٹر عون عباس بپی، اسد عمر کی بیوی، بیٹا، مقامی رہنما سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے پھول کی پتیاں نچھاور کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا جس طرح قیدی وین میں بٹھایا گیا لاہور میں اور پھر ہمیں راجن پور پہنچنے تک اور یہاں رہنے تک مجھے فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کا لیڈر پاکستان کی پہچان ہے اور امید ہے تحریک انصاف کا جو ورکر ہے پورے پاکستان میں ایسا وركر نہیں ہے جو حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے زیر سایہ چل رہی ہے اس میں کامیابی 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہونی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں، اب 22 کروڑ عوام کے فیصلوں سے ملک چلے گا۔
Comments are closed.