جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنما و کارکنان مختلف جیلوں میں منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب کے مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل جبکہ شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر ولید اقبال لیہ جیل جبکہ اعظم سواتی کو رحیم یار خان جیل اور ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیا ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل اور محمد خان مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے 77 کارکنوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسرکٹ جیل لیہ میں 24، بھکر میں24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنوں کو بھجوایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.