ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

اسد عمر، اعظم سواتی، مراد راس جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر مراد راس بھی رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےاٹک جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے۔

پارٹی کارکنوں نے سینئر رہنماؤں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبال کیا، اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو حقیقی آزادی کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑی وہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کارکنوں نے جذبہ دکھایا، کوئی شک نہیں حقیقی آزادی ملنے جا رہی ہے۔

جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گزشتہ رات رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.