جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

اسدالدین اویسی نے ہریانا فسادات کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دے دیا

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کےصدر اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہریانا کے ضلع نوہ میں فسادات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی حکومت ہے۔ 

ریاست ہریانا کے حالیہ فسادات پر گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو تشدد کے لیے جمع ہونے کی ترغیب دی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہجوم کو نہ صرف جمع ہونے دیا بلکہ تشدد کی بھی کُھلی چھوٹ دی۔ 

اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی حکومت انتخابات سے پہلے علاقے میں تناؤ پیدا  کرکے انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.