پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

اسحٰق ڈار پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکال لیں گے، صدر مسلم لیگ ن جاپان

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو یقین ہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اپنی مہارت اور تجربے سے آئی ایم ایف کے قرض کے بغیر پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکال لیں گے۔

 یہ بات مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ن لیگ یوتھ ونگ ایشیا کے جنرل سیکریٹری شیخ ذوالفقار اور ن لیگ جاپان کے رہنما شیخ عامر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 ملک نور اعوان نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں ن لیگ کی قیادت پر مرکوز ہیں جو پوری دلجمعی سے ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مصروف ہے لیکن دوسری جانب عمران خان پوری طاقت سے ملک کو تباہی کے راستے پر ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، امید ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کو جمہوری تسلسل کے راستے پر چلنے کی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

 اس موقع پر ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجا ہوا پیسہ روپے کی قدر میں کمی کے سبب آدھا ہوچکا ہے یعنی بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی محبت میں اپنی آدھی دولت گنوا چکے ہیں۔

 امید ہے وزیر خزانہ اسحق ڈار صاحب جلد روپے کی قدر کو واپس دو سو روپے فی ڈالر تک لاکر قوم کو ریلیف فراہم کریں گے۔

 اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر چوہدری عنصر نے کہا کہ یقین ہے اگر عمران خان ملک سے وفادار اور مخلص ہوتے تو آج پاکستان کا یہ حشر نہ ہوتا امید ہے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور پاکستان کی پہلے جیسی خدمت کریں گے۔

 آخر میں میزبان شیخ عامر نے تمام شرکاہ کا اس افطار ڈنر میں آمد پر شکریہ اد ا کیا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.