بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اور آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

 عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کے ویڈیو لنک کے ذریعے ان سے حلف نہ لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ وہ بیماری کےباعث وطن واپس نہیں آ سکتے، لہٰذا عدالت ان سے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کا حکم جاری کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.