لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔
دروان سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین سینٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، ایک ماہ میں چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا، تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ نہیں کررہا، ہر مرتبہ تاریخ پر سماعت ملتوی کر دی جاتی ہے۔
عدالت نے اسحاق ڈارکی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔
Comments are closed.