پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قوم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پیٹرول 282 روپے کے بجائے 270 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جو اب 288 روپے سے کم ہوکر 258 روپے میں دستیاب ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل پر 12 روپے کی کمی کی ہے، جس کی نئی قیمت 176 روپے 7 پیسے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پر 12 روپے کمی کی جارہی ہے، جو 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے پر فروخت کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے وہ اب کرایوں میں کمی کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.