مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھرحکومت کو نیلام کرنے کی اجازت مل گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔
تبسم اسحاق ڈار کا مؤقف ہے کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر اُن کی ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔
تبسم اسحاق ڈار کے مطابق احتساب عدالت نےگھر پر میرے دعوے کی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا تھا۔
Comments are closed.