پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پر الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سینیٹر نے مجھے شیڈول بھیجا، مجھے یقین تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا ہوگا، میں نے اس شیڈول کو اصلی سمجھا اور ٹویٹ کی شکل میں کاپی پیسٹ کر دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جب مجھے جیو نیوز سے پتا چلا کہ الیکشن کمیشن نے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا تو میں نے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کر دیا، بدقسمی ہے کہ لوگ ایک منٹ میں جعلی چیزیں بنا کر چلاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد معلوم ہوا کہ میں نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس پر معذرت کرتا ہوں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ہے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.