بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کیلئے بتایا بجلی سستی ہو گئی، اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لیے بتایا بجلی پچھلے سال سے 45.6 فیصد سستی ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ظلم کیا اور اس پر دھوکا بھی دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں، جلد ان شاء اللہ 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں، جلد انشاء اللّٰہ 200 روپے سے کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.