
گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر جاری ہے۔
آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور وہ وزیرِ خزانہ بن گئے اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ سامنے آئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 91 پیسے سستا ہونے کے بعد 232 روپے کا ہو گیا ہے۔
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 65 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41737 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.