وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی، جس میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر مشرق وسطٰی اور وسط ایشیا نے کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی اہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں ٹھہرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔
وزیرخزانہ نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا، ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کے حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے 9ویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.