بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار آج سینیٹ، کل وزارتِ خزانہ کا حلف اٹھائیں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیرِ خزانہ کل صبح 10 بجے حلف اٹھائیں گے۔

آئینی لحاظ سے وزیرِ اعظم دونوں ایوانوں کے قائد ہوتے ہیں اور انہوں نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، حکمراں اتحاد نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

پارٹی قائد میاں نواز شریف نے انہیں وزیرِ خزانہ کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے پہلے ہی وزیرِ خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے حلف کے موقع پر پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت اپوزیشن نے بنی گالہ کے مشورے پر ایوان میں شور شرابہ کرنے کا پلان بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.