اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

استنبول کے تقسیم اسکوائر پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ترکیہ کے شہر استنبول میں مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق گورنر استنبول نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.