سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اراکین کی استعفے قبول ہوگئے تو سب سے پہلا استعفیٰ شیخ رشید کا ہوگا۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ افسوس ہوا جو ہمارے ساتھ وزارتوں کے مزے لیتے رہے اور اب ساتھ چھوڑ گئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر جانبدار اور آزاد خارجہ پالیسی سپر پاور کو پسند نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں انہوں نے میرے دفتر سے اتوار کو فائلیں اٹھائی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے اچھی دوستی ہے، خدا کرے ان کا کوئی کام بن جائے۔
موجودہ حکمرانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں عمران خان آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منحرف لوگ کس منہ سے اس ملک میں سیاست کریں گے۔
Comments are closed.