پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رکن استعفوں کی تصدیق کے لیے اسمبلی نہیں آیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی سے استعفے کی تصدیق کے لیے 5 منٹ مقرر کر رکھے تھے۔
اسپیکر نے تصدیق کے لیے پی ٹی آئی کے 30 ارکان کو آج بلایا ہوا تھا، لیکن آج کوئی ممبر پارلیمنٹ نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر نے 10 جون کی ڈیڈلائن مقرر کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقررہ وقت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں سے متعلق اپنا فیصلہ کریں گے۔
Comments are closed.