استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ کے صدر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک عوام کو مفت بجلی فراہم کریں گے، ہم محض دعوے اور کھوکھلے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے، عملی کام کرکے دکھاتے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی، جنرل سیکریٹری علی جونیجو ، سینئر نائب صدر آئی پی پی شیخ محمد فیروز نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔
محمود مولوی نے کراچی میں 7 جنوری کو جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران خواتین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر شیخ فیروز کا کہنا تھا ہم وعدے نہیں عملی کام کریں گے، دیگر جماعتوں نے کراچی کو مسائل میں دھکیلا۔
علی جونیجو نے کہا کہ سندھ کو 15 سال سے نظرانداز کیا گیا ہے، کراچی کو تعمیر و ترقی کی طرف لے جائیں گے۔
محمود مولوی نے دعویٰ کیا کہ خواتین کو ہم باعزت روزگار فراہم کریں گے اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔
Comments are closed.