جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سعید اکبر خان نوانی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سعید اکبر خان نوانی کا بھکر سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اکبر نوانی نے سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اکبر نوانی کا این اے91 اور پی پی91 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.