استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے 9 رکنی منشور کمیٹی قائم کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
عامر محمود کیانی استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔
اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر خان، سعید اکبر نوانی منشور کمیٹی کے ارکان ہیں۔
چوہدری اشفاق، نوریز شکور اور پیر سعید الحسن بھی منشور کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منشور کمیٹی کے کنوینر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گے۔
اس میں کہا گیا کہ کمیٹی 10 روز میں پارٹی کے منشور کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی منشور کا مسودہ تیار کر کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خان اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کرے گی۔
Comments are closed.