استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کےصدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کا منشور پاکستانی عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔ نفرت، تشدد اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں عامر کیانی، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، رانا نذیر احمد، ڈاکٹر مراد راس، پیر سعیدالحسن شاہ، میاں خالد اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشور کے مسودے پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔
Comments are closed.