منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کا رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے رجسٹریشن کےلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رجوع کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئی پی پی نے پارٹی رجسٹریشن کےلیے ای سی پی میں درخواست جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے دستخطوں کے ساتھ آئی پی پی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق درخواست کے ساتھ پارٹی کا منشور اور عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آئی پی پی کے چیئرمین، عامر کیانی سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن کی درخواست میں ای سی پی سے شاہین کو بطور انتخابی نشان مانگا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.