نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مؤقف بھی سامنے آگیا، وہ نئی اور پرانی دونوں مردم شماری پر الیکشن میں حصہ لینے پر تیار ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی اور پرانی مردم شماری کی بحث وزیراعظم نے شروع کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بحث کے نتیجے میں عام انتخابات 5 سے 6 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ترجمان آئی پی پی کے مطابق ملکی حالات کی بہتری کےلیے مردم شماری کے بجائے رائے شماری کو ترجیح دی جائے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی نئی اور پرانی دونوں مردم شماریوں پر انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہے۔
Comments are closed.