اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی۔
اس موقع پر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ٹرائل 27 اکتوبر کو شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسامہ ستی کیس کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی جانب سے فردِ جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رے کہ مقدمے میں 4 سے 5 ملزمان جیل میں قید ہیں اور 1 ضمانت پر ہے۔
Comments are closed.