
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی ٹریننگ کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے، اکیڈمی کلچر ختم کرنے کیلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
لاہور میں کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 16ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کسی بھی شخص کی زندگی میں سب سے اہم کردار اس کے اساتذہ کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کی مدد سے اساتذہ کی زندگی آسان بنائی گئی ہے، آج اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے 5 سال ختم ہونے تک محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے آج ہوئے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق چھٹیوں کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر اجلاس میں بحث جاری ہے۔
Comments are closed.