جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

ازخود نوٹس سے متعلق کچھ تحفظات ہیں: جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ میرے ازخود نوٹس سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے 2 اسمبلیوں کے اسپیکر کی درخواستیں ہیں، یہ ازخود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے نوٹ پر لیا گیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس کیس میں چیف الیکشن کمشنرکو بھی بلایا گیا جو کہ فریق نہیں ہیں، چیف جسٹس اور 2 فاضل ججز معاملے پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہائی احترام سے کہتا ہوں کہ حتمی رائے دیتے ہوئے آرٹیکل 10 اے کو نظر انداز کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.