ازبکستان میں اہم ترامیم کے لیے ریفرنڈم پرووٹنگ آج ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اہم ترامیم میں سے ایک ترمیم صدارتی مدت کو 5 سے7 سال تک بڑھانا ہے۔
اس ترمیم میں تیسری مرتبہ صدر بننے پر عائد شرط کی پابندی ختم کرنا بھی شامل ہے۔
اس ریفرنڈم سے صدر شوکت مرزایوف کو 2040ء تک اقتدار میں رہنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ ازبکستان میں صدر شوکت مرزایوف 2016ء سے اقتدار میں ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.