hookup lynchburg va hookup by tinder being honest about wanting hookup reddit cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارکان پارلیمان میں سے کس کس نے آمدن بتائی نہ ہی ٹیکس دیا؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس ڈائریکٹری میں ایسے ارکان پارلیمنٹ کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو زیرو ٹیکس دہندگان ہیں۔

سال 2019ء میں اپنے آمدن اور اثاثے ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست میں ایک سابق وزیراعظم بھی شامل ہیں۔

ایوان اقتدار میں بیٹھ کر عوام کے فیصلے کرنے والے کئی نمائندے ٹیکس نہیں دیتے ہیں، ان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔

ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری میں صفر ٹیکس دینے والے ارکان پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نام بھی شامل ہیں، جو اس وقت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

فہرست کے مطابق زیر ٹیکس دہندگان میں سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی، سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر نسیمہ احسان، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر قراۃ العین مری، سینیٹر رانا مقبول احمد اور سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی میں عبدالشکور کمال الدین، منصور حیات خان ،نیاز احمد جکھڑو اور سیف الرحمان زیر ٹیکس دہندگان میں شامل ہیں۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان، فرخ خان، پیر امیر علی شاہ جیلانی اور سردار محمد خان لغار ی بھی زیرو ٹیکس دہندگان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.