بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان اسمبلی کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ پارٹی چھوڑ دیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحافیوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ نہ چلو۔

سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کے لیے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو مشورے دیے جاتے تھے کہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر چلو، اب کہا جارہا ہے کہ اسمبلی میں جا کر معاملات حل کرو، ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہوں چوروں سے نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان میں جرات نہیں تھی کہ روس سے سستا تیل اور گندم خریدتے، یہ آج پاکستان کے لوگوں کو مہنگا تیل اور ڈیزل دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس چل رہا ہے اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا، جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.