edf8329we hookup Millerton a v hookup on xbox 360 best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد پپو قتل کیس میں عدالت کا ملزمان اور گواہ کو پیش کرنے کا حکم

ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش ہوا لیکن ملزم کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سرغنہ لیاری گینگ وار عذیر بلوچ، ملزم زبیر اور ذاکر بلوچ کو جیل حکام کی طرف سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

استغاثہ کی جانب سے گواہ عابد انصاری عدالت میں پیش ہوا لیکن ملزم کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مقدمہ میں شاہ جہاں بلوچ، عبدالرحمان اور دیگر نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ مفرور ملزمان میں شیراز کامریڈ اور دیگر شامل ہیں۔

ملزمان نے 2013 میں ارشد پپو سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.