بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں 90 اعشاریہ 18 میٹر جیولین تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں ارشد ندیم نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتنا نصیب ہوا، دعائیں دینے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا، تقریب میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.