اولمپئین ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی کے لیے سب نے دعائیں کی ہیں، میرے کیریئر کی یہ بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے ذاتی طور پر دلچسپی لی، حکومت کو ایتھلیٹکس کے لیے مخصوص گراؤنڈ بنانے چاہیے۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ہمیں جم کی سہولتیں حاصل نہیں، یہ دستیاب ہوں تو باہر نہ جانا پڑے۔
اولمپئین ارشد ندیم نے کہا کہ ٹارگٹ ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کروں اسی کے لیے محنت کروں گا، دس بارہ مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ ہو چکا ہے، ہمیشہ کلیئر ہوا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوچ میرے ساتھ نہیں تھے، اگر کوچ ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا، کوچ کے معاملے پر فیڈریشن زیادہ بہتر بتا سکتی ہے۔
Comments are closed.