ارشد ندیم نے پاکستان کے لئے پہلا تمغہ 2016 میں جیتا، انہوں نے ویت نام میں ہونے والی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا، باکو2017 کے اسلامک سالیڈریٹی گیمز بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ارشد ندیم 2018 کے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ٹوکیو اولمپکس کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے جیولن تھروور ارشد ندیم پاکستان کے لیے میڈل کی امید قرار دیئے جارہے تھے۔
ارشد ندیم ٹو کیو اولمپکس کیلئے کس طرح کوالیفائی کیا، اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کیلئے کیمپ تو لگایا گیا لیکن ارشد ندیم ٹریننگ میں وہ سہولیات حاصل نہیں ہوئیں جو درکار تھیں۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے میاں چنوں سے ٹوکیو تک کا سفر اپنی محنت کی بدولت طے کیا، انہیں نہ ’انویٹیشن کوٹا‘ ملا اور نہ ہی ’وائلڈ کارڈ‘ انٹری ملی بلکہ صرف کارکردگی نے ہی ارشد ندیم کو اس مقام تک پہنچایا۔
ارشد ندیم زنگ آلود آلات سے ورزش کرتے کرتے اولمپک اسٹیڈیم تک جا پہنچے۔
Comments are closed.