بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور عزت دیں، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہنا ہے کہ ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور اُنہیں عزت دیں۔

وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد ندیم سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے ۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ہر کوئی ہمارے سسٹم کی خامیوں پر رو رہا ہے، ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور اُنہیں عزت دیں۔‘

انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’آئیں سب مل کر آواز اٹھائیں کہ اگلی مرتبہ ہمارے ایتھلیٹ ارشد ندیم، طلحہٰ طالب اور دیگر پوڈیئم پر کھڑے ہوں۔‘

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیتنے میں کامیاب ضرور ہو گئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیت جیتنے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر نکل گئے جبکہ اُن کے مدِ مقابل بھارتی کھلاڑی نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

ارشد ندیم اولمپکس میں کسی سپورٹ کے بغیر، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.