منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

چیف ڈی مشن پاکستان، ایشین گیمز کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

پی او اے کے مطابق ارشد ندیم نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی، وہ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ارشد ندیم کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا۔

چیف ڈی مشن کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.