بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو سہولتیں نہ ملنے کا ذمے دار کون؟

اپنے زور بازو پر اولمپکس تک پہنچنے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو سرپرستی اور سہولیات نہ ملنے کا ذمے دارکون؟

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، صدر پی او اے عارف حسن اور طلحہ طالب نے اظہار خیال کیا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے سمیت کوئی بھی ادارہ بھرپور کردار ادا نہیں کررہا۔

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔

صدر پی او اے عارف حسن نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں، یہ ماننے والی بات ہے۔

شاندار کارکردگی دکھانے والے طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول پر ویٹ لفٹنگ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.