بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے

ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے اولمپیئن ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

ارشد ندیم رات ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔

لاہور ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہی۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل…

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی، صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن، کوچز اور ایتھلیٹس ارشدندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.