کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد ملک کے معاملے پر اٹارنی جنرل کینیا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کینیا کو خط لکھا جائے گا۔
اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ خط میں اٹارنی جنرل آفس کو تحقیقات سے آگاہ رکھے جانے کا کہا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا سے درخواست کردی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائم مقام سیکریٹری خارجہ رضا بشیر نے کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔ حکومت پاکستان کینیا کے حکام کے ساتھ ارشد شریف کی میت لانے کیلئے متحرک ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے درخواست کی ہے، کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔
Comments are closed.