کینیا انڈیپینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن مسز این مکوری نے کہا ہے کہ کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کے قتل کی مکمل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مسز این مکوری نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل وحشیانہ تشدد کی رپورٹس پر کیس کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔
آئی پی او اے کی چئیرپرسن نے دوسری گولی کا ذکر نہیں کیا جو ان کی کمر سے داخل ہوکر سینے سے نکل گئی۔
ابتدا میں کینیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خرم احمد کی گاڑی کو رکنے کی ہدایت کو نظرانداز کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed.