بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی کینیا میں موت، وزارت داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تحقیقات کے لیے وزارتِ داخلہ نے ٹیم تشکیل دیدی۔

وزارت داخلہ کی تشکیل دی گئی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی شاہد حامد اور آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد بھی ٹیم شامل ہیں۔

کینیا میں قتل کیے گئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

کینین پولیس نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت آج رات اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

ایئر پورٹ پر ارشد شریف کے اہلخانہ نے ان کی میت کو وصول کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.