ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی، پمز انتظامیہ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی جانب سے  ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو کب دی جائے گی اس حوالے سے انتظامیہ نے بتا دیا۔

پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے آج پہلی مرتبہ سربراہ پمز سے ملاقات کی، ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہمیں کینیا کی طرف سے ارشد شریف کا کیا جانے والا پوسٹ مارٹم ملا نہیں ہے، اگر وہ مل جاتا تو پھر بات کلیئر ہوجاتی، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ہم نے پولیس کو دی ہے۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فارنزک لیب بھجوائے تھے، فارنزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بذریعہ عدالت حاصل کیے جانے کا اہلخانہ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی آفیسر کو دینی ہوتی ہے انہیں بروقت فراہم کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا یا کسی غیر متعلقہ کو فراہم کرنا خلاف قانون ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.