بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھ دیا

مقتول سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھ دیا۔

ارشد شریف کی والدہ نے خط میں بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار نے کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ گھریلو خاتوں ہوں، ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔

والدہ نے خط میں یہ بھی کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے وہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرے اور گواہان کو پیش کرے۔

ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.