سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔
گزشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے تھے۔
ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا۔
پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کے لیے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.