بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں مکمل

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں مکمل کر لیا گیا۔

ارشد شریف کی میت کو پمز اسپتال سے واپس قائد اعظم اسپتال شفٹ کیا جائے گا۔

ارشد شریف کی میت کو قائداعظم اسپتال کے سرد خانے میں رکھا جائے گا۔

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کے اہلِ خانہ کے مطالبے پر مقتول کا آج پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کیمٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا۔

اس ضمن میں ارشد شریف کے اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پوسٹ مارٹم کے انتظامات کروائے، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے۔

ارشد شریف کی والدہ نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر سرجن بھی موجود ہوں۔

دوسری جانب ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.