بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی میت آج روانہ کی جائے گی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہوئے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان لائی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 3 بجے روانہ ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، کینیا میں پاکستان کی سفیر قانونی کاغذات مکمل کرنے میں مصروف ہیں، کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحا جائے گی جہاں سے میت کو آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ارشد شریف کی میت کل رات ایک بجے اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.